• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سیریز، ڈی آر ایس نہ ہونے سے بورڈ کو مالی نقصان ہوگا

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی بدنامی ہوئی ہے دوسری جانب مالی نقصان بھی برداشت کرنا ہوگا تاہم اس بد انتظامی سے سبق حاصل کرتے ہوئے بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کے لئے ابھی سے ڈی آر ایس اور بال ٹریکنگ کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس کام کی ذمے داری پی سی بی کمرشل ڈپارٹمنٹ کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا اس بد انتظامی پر سخت ناراض ہیں کیوں کہ ورلڈ کلاس ٹی وی پروڈکشن ناہونے کی وجہ سے پی سی بی کو مالی نقصان اٹھانا پڑے گا ابھی نقصان کا تخمینہ لگانا مشکل ہے ۔ حالیہ دور میں ڈی آر ایس اور بال ٹریکنگ پروڈکشن کا لازمی حصہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کےکچھ افسران نے اس معاملے کو آسان لیا اور دیر سے ڈی آر ایس کمپنی سے رابطہ کیا۔ اس دوران زیادہ تر کمپنیوں نے آئی پی ایل میں معاہدہ کر لیا تھا اور کچھ کورونا ببل سے نکل کر آرام کرنا چاہتے تھے اس لئے پاکستان آنے سے انکارکردیا۔

تازہ ترین