• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی خودسوزی، ایک شخص نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چاکیواڑہ تھانے کی حدود بکرا پیڑی مندرہ محلہ میں واقع مکان میں ناصر نے خود کو آگ لگالی، اسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ریلوے کالونی میں واقع مکان میں 45 سالہ عارف مسیح نے خود کو آگ لگالی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا،پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والوں نے بیان دیا ہے کہ وہ ذہنی مریض تھا اور کافی عرصے سے اسکی طبیعت خراب تھی،علاوہ ازیں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے 53 سالہ افسر کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خودکشی کا ہے تاہم متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے، پی آئی ڈی سی سلطان آباد کے قریب فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، سپر ہائی وے پنجاب بس اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میں 45سالہ دتل بخش جمالی جاں بحق ہوگیا۔

تازہ ترین