• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے 20 سالہ افغان جنگ میں یومیہ 29 کروڑ ڈالر پھونکے

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکا نے افغانستان میں 20سالہ جنگ کے 7ہزار 300دنوں میں قومی ترقی کے نام پر یومیہ 29کروڑ ڈالر خرچ کیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق براؤن یونیورسٹی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا نے 20 سالہ افغان جنگ میں 20کھرب ڈالر سے زیادہ خرچ کر ڈالے ہیں جس میں سب سے زیادہ فائدہ امریکی فوج کے لیے مترجم کے فرائض انجام دینے والے افغان نوجوانوں نے اُٹھایا جو کروڑ پتی بن گئے۔

تازہ ترین