• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈی جی FIA کو نوٹس، گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف تمام درخواستوں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف تمام درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کیلئے کسی ذمہ دار افسر کو مقرر کریں جو متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہو۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کیلئے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔

تازہ ترین