• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ، افسران کو بااختیار بنادیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات افسروں کو بااختیار بنادیا ہے۔ اس حوالے سےحکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور سیکریٹریز بااختیار ہوں گے۔خیال رہے کہ کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔رولز آف بزنس کے تحت 16 محکموں کے سیکریٹریز جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں کام کریں گے۔

تازہ ترین