• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھیاروں کا استعمال و تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم، آرمی چیف

ہتھیاروں کا استعمال و تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم، آرمی چیف


راولپنڈی(مانیٹرنگ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کا استعمال اور تربیت جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنو عاقل کےدورے میں جوانوں کی جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور جذبے کو سراہا، سرسبزپاکستان مہم کےتحت پودابھی لگایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پنو عاقل کا دورہ کیا، اس دوران انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں ، صحرائی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے ملاقات بھی کی، جوانوں نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا،آرمی چیف نے فیلڈ فائرنگ رینج صالح پٹ میں تربیتی مشقوں کامشاہدہ کیا ،جنرل باجوہ نے جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور صحرامیں نامساعد حالات کے اندر فارمیشن کی مشقوں کو سراہا، سپہ سالار نے جوانوں کی جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور جذبے کو سراہا،صحرائی حالات میں ماحولیات کے تحفظ اور دفاع کی کوششوں کی تعریف بھی کی اور سرسبزپاکستان مہم کےتحت پودابھی لگایا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کا استعمال اور تربیت جنگی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنو عاقل کے گائوں دتر دینو میں سپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کے خاندان سے بھی ملاقات کی، سپاہی حزب اللہ 5 ستمبر 2021ء کو کوئٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہو گیا تھا۔ آرمی چیف نے خاندان سے خیریت دریافت کی اور وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے والے شہدا کے خاندانوں کی اچھی کفالت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین