• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے عوام بزدار سرکار سے بیزار ہوچکے، بلاول بھٹو

لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، پنجاب کے عوام بزدار سرکار سے بیزار ہوچکے، انکے ساتھ یہ ناانصافی ہوگی کہ وہ بزدار حکومت کی نااہلی کی سزا بھگتیں۔پنجاب کے جیالے اٹھ کھڑے ہوں۔ وہ پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ ، سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ جنہوں نے ان سے ملاقات کرکے سیاسی و تنظیمی صورت حال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا پنجاب کے عوام بزدار سرکار سے بیزار ہوچکے ہیں، پنجاب کا چپہ چپہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی سزا بھگت رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان ،جنرل سیکریٹری شازی خان اور سیکریٹری اطلاعات امجد آفریدی نے بھی ملاقات کی اور سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت کی۔ عواامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ۔

تازہ ترین