نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کر کے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی تحصیل شاملی سے تعلق رکھنے والے22 سالہ نوجوان سمیر کو انتہا پسندوں نے سر پر لاٹھیوں کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ اس بارے میں متوفی سمیر کے چچا عادل کا کہنا ہے کہ سمیر کی کام سے گھر آتے وقت بس اسٹیشن پر اترا تو ہندو انتہا پسندوں نے اس پر لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کردیا۔ہندو انتہا پسندوں کی جانب سےسر عام ہونے والے اس قتل سے سمیر کے اہل خانہ خوف کا شکار ہیں، جب کہ پولیس نے سمیر کے چچا عادل کی مدعیت میں 8 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔