اسلام آباد (خبرایجنسی ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسروں کا احتساب کرنیوالا نیب وہ ادارہ ہے جو خود قابل احتساب ہے،20سال سے تفتیش کے قواعد و ضوابط بنائے بغیر یہ ادارہ کام کررہا ہے، چیئرمین نیب کی عمر 76 سال ہو چکی لیکن حکومت کیلئے ان کی کارکردگی اچھی ہے جو ٹرمینل لگانے پر ہمارے خلاف کیس چلا اس سے پاکستان 33 فیصد زیادہ فائدہ اٹھا سکتا تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کیس کی وجہ سے وہ فائدہ پاکستان کو نہیں مل سکا ،حکومت اسی لیے ان سے 80 سال تک کام لینا چاہتی ہے آپ دیکھ لیں کہ ملک کا وزیر خزانہ کیا کہہ رہا ہے، چیئرمین نیب سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی جس ملک میں میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں دنیا اس کے بارے میں کیا کہے گی، آج تازہ ترین اسکینڈل ملک میں گندم کا ہے حکومت سے متعلق نیب نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے، ایک دن یہ حقائق سامنے آئیں گے کہ نیب کیوں خاموش تھا۔