• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے باوجود الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن کا انعقاد کرے۔ وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت سے روکا جائے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ آج کریں گے۔ شہری طارق اسد ایڈووکیٹ نے وفاق کو بذریعہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فریق بنایا ہے۔

تازہ ترین