• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا بندوبست، آج ہی ویزا ملنے کا امکان

کراچی(ٹی وی رپورٹ)عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا بندوبست ہوگيا، اسی ہفتے امریکا جانے کا امکان ہے، عمرشریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ آج ہی ویزا ملنے کا امکان ہے،سندھ حکومت نے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا، اداکار کے لئے چار کروڑ روپے کی امداد بھی جاری، امریکا میں عمر شریف کے ڈاکٹرطارق شہاب کہتے ہیں علاج شروع ہونے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، اداکارہ ریما خان کہتی ہیں انہیں فخر ہے کہ ان کے شوہر نے عمر شریف کی امریکا منتقلی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد کی۔

تازہ ترین