• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرفتار ’ویک اینڈ گینگ‘ کے ملزمان کا ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ میں موٹروے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے ملزمان کے کراچی میں گزشتہ سال 26 دسمبر کو گرفتار وائٹ کرولا "ویک اینڈ گینگ" کے گرفتار ملزمان سے تعلق ظاہر ہو رہا ہے۔ حملہ کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے کراچی کی ساؤتھ پولیس سے پشاور سے تعلق رکھنے والے اس خطرناک گینگ کی تمام تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔پیشہ ور اور ماہر ملزمان کا یہ گروہ ملک گیر وارداتوں میں ملوث ہے۔ ڈی ایس پی درخشاں زاہد حسین کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے وائٹ کرولا گینگ کے 4ملزمان کو گزشتہ سال 26 دسمبر کو ڈیفنس کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ ڈی ایس پی زاہد حسین کے مطابق ملزمان کراچی کے 16بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے میں ملوث رہے۔ ملزمان ناصر شاہ عرف حاجی، آصف خان، سردار اور راج ولی اسلام آباد میں بھی وارداتیں کرتے رہے۔ ڈی ایس پی زاہد حسین کے مطابق اس گروہ کا سرغنہ محمد بلال حضرت آباد پشاور کا رہائشی ہے۔ کراچی پولیس اس مرکزی ملزم سمیت دیگر کی تلاش میں سرگرداں ہے کہ اسلام آباد موٹروے پر حملہ آور ملزمان کی گاڑی سے ملنے والے ڈی وی آر سے ان ملزمان کی مبینہ طور پر شناخت سامنے آئی۔

تازہ ترین