• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 بار خون کا عطیہ کرنیوالے21 غیر ملکیوں کیلئے شاہی تمغہ کی منظوری

ریاض (شاہدنعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 10 مرتبہ خون کا عطیہ دینے پر 21 غیر ملکیوں کو شاہی تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔ خون کا عطیہ دینےوالےمختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، شاہی تمغہ پانے والوں میں محمد حسن ابو عریس، صہیب السوادی، بدر الحافظ، عبد الباسط کمال، عمرو الریحانی، ماجد العلیمی، بلال زہیر، الیاس ہاسومیاہ، واعظ الدین، احمد ناجو، احمد یحیی، اسامہ الکحلوت، کریسٹین باکولور، رائد الزمری، محمود العامود، عبد اللہ مسعود، اسامہ جمیل، عبد المحسن فیض محمد، محمد ایوب خان، منیر عبدہ، اشرف شمالی اور اشرف عزمی شامل ہیں۔

تازہ ترین