• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران کی تقرری، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کے اختیارات استعمال کرلئے

اسلام آباد (تجزیہ:طارق بٹ) پنجاب میں چار افسران کی تعیناتی کے لئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری کو حاصل اختیارات استعمال کئے۔ پنجاب میں ضابطہ کار سے واقف ایک افسر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اور ایڈیشنل سیکریٹریوں کی تقرری کا اختیار سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ صرف چیف سیکریٹری کو حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ کو اس کا براہ راست اختیار نہیں ہے۔ چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے 5؍ روز قبل اپنا عہدہ سنبھالا، ابھی دیکھنا یہ ہے کہ اس ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر ان کاردعمل کیا ہوگا۔ مذکورہ چار گریڈ۔19؍ میں ایڈیشنل اور گریڈ 18؍ میں ڈپٹی سیکریٹریوں کی تقرری کا حکم نامہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کے ذریعہ جاری ہوا۔ تاہم یہ افسران اپنے اصل پے اسکیل پر ہی کام کریں گے۔ وہ چیف منسٹر کے دفتر سے وابستہ رہیں گے جہاں وہ فی الحال کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین