راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے منگل کو ریلوے پولیس لائنز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ایس پی راولپنڈی ڈویژن وارث کمال نے انہیں خوش آمدیدکہا ،آئی جی ریلوے پولیس کوپولیس لائن آمدپرسلامی دی گئی جس کے بعد انہوں نے پولیس لائنز کے مختلف حصوں اور دفاتر کا معائنہ کیا۔انسپکٹرلیگل نفیس الدین ،لائن آفیسرجان محمد اورمحررلائن اکمل حسین نے راولپنڈی ڈویژن کو درپیش مسائل اور مشکلات خاص طور پر پولیس لائنز بلڈنگ اور ریلوے کوارٹرز کی مرمت بارے آگاہ کیاگیا۔آئی جی نے کہاکہ وہ اس سلسلے میں ریلوے حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے۔