• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ پر غیر قانونی چالان کاسلسلہ بندکیا جائے،آل گڈز ٹرانسپورٹ

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل گڈز ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کے عہدیداران نے رینگ روڈ پر مبینہ غیر قانونی چالان کے خلاف وزیر اعلیٰ ،کور کمانڈر اور آئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر فوری انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہےجب کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں جی ٹی روڈ اور موٹر وے چوک بند کر کے دھرنا دینے کا اعلان کیا ھے ۔ پشاور پریس کلب میں آل گڈز ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجنیئر محمد جمیل نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پر گڈز ٹرانسپورٹ کے منی مزدہ گاڑیوں کو خلاف قانون چالان تھمائے جاتے ہیں، پھر یہ روڈ بنایا ہی کیوں؟ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی چالان صرف کمیشن لینے کے لیے دھڑا دھڑ کیے جارہے ہیں اگر سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو کام کیسے کرینگے ۔عہدیداران نے کہا کہ اس حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک سے ملنے گئے تو انہوںنے ملنے سے انکار کر دیا جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن شنوائی نہیں ھوئی عہدیداراوں نے فوری انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر 16 ستمبر کو جی ٹی روڈ چوک اور موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر کے بھر پور احتجاج کرینگے ۔
تازہ ترین