• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن سے تعزیت

وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’والدہ کے انتقالِ پرُملال پر میں بورس جانسن سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کے روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ 79 سال کی عمر میں اچانک  انتقال کر گئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  شارلٹ جانسن واہل پیر کے روز لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں، شارلٹ ایک پیشہ ور مصورہ تھیں۔

وہ 1942 میں آکسفورڈ میں سر جیمز فوسیٹ کے ہاں پیدا ہوئیں ، جو یورپی کمیشن برائے انسانی حقوق کی صدر تھیں۔

انہوں نے 1963 میں بورس کے والد اسٹینلے سے شادی کی جس سے ان کے چار بچے ہوئے، بعد ازاں ان کی 1979 میں طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین