• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان تاجر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر افسردہ

وزیر اعظم عمران خان ملک کے معروف صنعتکار، تاجر اور چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی کے انتقال کی خبر سُن کر افسردہ ہوگئے۔

سراج قاسم تیلی کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں سراج قاسم تیلی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔‘


 یاد رہے کہ گزشتہ روز  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سابق چیئرمین سراج قاسم تیلی  انتقال کر گئے ہیں۔

سراج قاسم تیلی نے ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ سراج قاسم پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔

7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے 1974 میں گریجویشن مکمل کیا تھا۔

تازہ ترین