• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا کِم کارڈیشیئن کے کالے لباس پر ردِعمل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے امریکی اداکارہ کِم کاردیشیئن کے میٹ گالہ2021ء میں پورا کالا لباس پہننے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کِم کارڈیشیئن کی میٹ گالہ 2021ء سےوائرل ہونے والی تصویر شیئر کی ہے جس میں امریکی اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے سر سے لے کر پاؤں تک کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے یہاں تک کہ ان کا چہرہ بھی اس لباس میں چھپا ہوا ہے۔

انہوں نے اس تصویر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا ہو رہا ہے؟‘

خیال رہے کہ میٹ گالہ 2021ء میں شرکت کرنے والے تمام فنکاروں کے عجیب وغریب اور منفرد انداز کے ملبوسات پر سوشل میڈیا پر مختلف دلچسپ اور مضحکہ خیز میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید