• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلویسٹر اسٹیلون کی فلموں میں استعمال کردہ اشیا نیلامی کیلئے پیش


ہالی ووڈ کے سینئر اداکار سلویسٹر اسٹیلون کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ  فلم "راکی" کے باکسنگ گلووز اور ریمبو کے ہیڈ بینڈ سمیت کئی اشیاء نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔

75 سالہ سلویسٹر اسٹیلون کی ان یادگار اشیاء کی  نیلامی لاس اینجلس میں اس سال 5 دسمبرکو ہو گی اور امید کی جارہی ہے کہ اس نیلامی سے 15 لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم جمع ہوگی۔

 بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنا گھر تبدیل کررہے ہیں اسی لیے یہ اشیاء نیلام کررہے ہیں۔

جولینز آکشنز نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن اداکار سلویسٹر اسٹیلون کے ذاتی آرکائیو سے لگ بھگ 500 اشیاء نیلام کی جارہی ہیں جن میں مشہور فلموں میں استعمال کیے گئے کاسٹیومز، پروپس، اسکرپٹس، نوٹ بک اور ایسی دیگر یادگار چیزیں شامل ہیں۔

تازہ ترین