• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، برطانیہ میں 6 کروڑ مارٹگیج فراڈ کیس کا فیصلہ مؤخر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد کی احتساب عدالت برطانیہ میں 6کروڑ مارٹگیج فراڈ کیس کے ملزم نثار افضل کی پراپرٹیز چھوڑنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔ فاضل جج احتساب عدالت محمد بشیر 17ستمبر کو ملزم نثار افضل کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔ واضح رہے کہ ملزم نثار افضل نے نیب کی جانب سے پراپرٹیز کی ٹرانسفر پر پابندی کو چیلنج کررکھا ہے، نیب نے نثار افضل کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے 50 ارب کی پراپرٹیز منجمد کرنےکی استدعا کر رکھی ہے۔

تازہ ترین