• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مسلح ڈاکو کراچی سے آنے والے سونے کے سپلائر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ڈیڑھ کلو سونا چھین کر فرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سٹی تھانے کی حدود سے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو کراچی سے آنے والے سونے کے سپلائر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ڈیڑھ کلو سونا چھین کر فرار ہوگئے‘ واردات کی اطلاع پر سٹی اور کینٹ تھانوں کے درمیان حدود کی تکرار شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے آنے والا سونے کا سپلائر محمد دانش بدھ کو چاندنی جوئیلرز مارکیٹ سے رکشہ میں ریشم گلی صرافہ مارکیٹ جارہا تھا کہ حیدر چوک کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار اس سے تھیلے میں بندھا ڈیڑھ کلو سونا جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے چھین کر فرار ہوگئے‘ واردات کی اطلاع پر سٹی اور کینٹ تھانے کے اہلکاروں کے مابین حدود کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

تازہ ترین