تہران (جنگ نیوز )ایران اور افغانستان کے مابین فضائی رابطے بحال ہو گئے ۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن العالم کے مطابق ایرانی مہان ہوائی جہاز بدھ کے روز مسافروں کو لے کر کابل پہنچا ہے۔ مشہد سے اڑنے والے اس ہوائی جہاز پر 19مسافر سوار تھے۔ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ایران نے کابل کے لیے پروازوں کا سلسلہ منقطع کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور قطر کے ہوائی جہاز بھی کابل ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔