• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے بشریٰ بی بی کی نئی تصویریں شیئر کردیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، موجودہ حکومت کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں اور اس کے ذریعے عوام کے ساتھ رابطے میں بھی رہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز  اپنی اہلیہ، پاکستان کی خاتونِ اول، بشریٰ بی بی کی نئی تصویریں سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔


وزیر اعظم عمران خان کا تصویروں کے ساتھ کیپشن میں عوام کو بتانا ہے کہ ’خاتونِ اول، بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور میں واقع پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کادورہ کیا گیا، اس دوران بشریٰ بی بی کو سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔‘

انسٹا گرام پر 5.5 ملین فالوورز رکھنے والے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصویروں پر تا حال  لاکھوں لائیکس آ چکے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید