• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے 1989ء کی یادگار تصویر شیئر کردی

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور دنیا بھر میں مقبول ترین سیاستدان عمران خان کی جانب سے 1989ء کی پُرانی یاد گار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر فین فالونگ بھی قابل ذکر ہے۔

عمران خان سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں جبکہ وزیر اعظم ہونے کے سبب وہ کسی کو فالو بیک نہیں کرتے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے آرکائیو سے آئے دن نایا ب، یادگار پرانی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اُن کے مداح اور فالوورز جانتے ہیں کہ عمران خان شروع سے ہی سیاحت کے کافی دلدادہ ہیں اور وہ پاکستان کے بھی ہر علاقے سے واقف ہیں۔


گزشتہ شام وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے  سن 1989ء کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کسی جھیل کنارے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے پوسٹ پر ’اسکردو1989ء‘ کا کیپشن بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین