دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم اور اجتماعی سلامتی سمجھوتا تنظیم کے سربراہی اجلاسوں کے موقع پر روسی فیڈریشن، چین، اور پاکستان کے وزرائے خارجہ اور ایران کے نائب وزیر کی بھی آپس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، دہشت گردی اور منشیات کی ترسیل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزرا نے افغانستان میں انسانی، سماجی و معاشی صورتِ حال اور خطے میں مہاجرین کی یلغار کے خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔