• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم انشورنس پریمیم ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.6 فیصد سستا

لندن (پی اے) ایک تجزیئے میں پتہ چلا ہےکہ ہوم انشورنس پریمیم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کنزیومر انٹیلی جنس نے کہا کہ برطانیہ بھر میں اوسط بلڈنگز اینڈ کونٹینٹ پلیسی پرائس 144 پونڈ ہے۔ مڈ سنچری ہومز کے پریمیز میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران سب سے زیادہ کمی واقع ہوگئی ہے اور 1940 اور 1955 کے درمیان تعیمر ہونے والی پراپرٹیز پر 7.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ 1910 اور 1925 کے درمیان تعیمیر ہونے والے گھروں کے پریمیم میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پرانے مکانوں کے بڑے پریمیز جاری ہیں، جو اونرز کی جانب سے ان کی لاگت کے زیادہ کلیمز کی جھلک کو نمایاں کرتے ہیں۔ وکٹورین عہد کی پراپرٹیز پر ایک سال کیلئے پالیسی پریمیم 169 پونڈ ہوتا ہے۔ اس صدی میں تعمیر ہونے والی پراپرٹیز انشورر کے پاس سب سے سستی ہیں، جن کا پریمیم اوسطاً 155 پونڈ ہے۔ لندن میں پریمیم 202 پونڈ ہے جو ریجنز میں لسٹ میں ٹاپ پر ہے۔ سائوتھ ایسٹ میں 154 پونڈ، یارک شائر اینڈ دی ہیمبر میں 150 پونڈ ہے، یہ دو ایسے ریجن ہیں جہاں سالانہ پالیسی قومی اوسط 144 پونڈ سے زیادہ ہے۔ کنزیومر انٹیلی جنس کی پروڈکٹ منیجر ہیرٹ ڈیونالڈ نے کہا کہ ہوم مارکیٹ پہلے ہی خاصی مسابقت والی جگہ ہے جہاں بڑے پیمانے پر پریمیم بڑھتا ہے۔ نارتھ ایسٹ سب سے سستا ریجن ہے، جہاں پریمیم 113 پونڈ ہے۔ ایسٹ مڈلینڈز میں 124 پونڈ اور سائوتھ ویسٹ میں 130 پونڈ ہے۔ کنزیومر انٹیلی جنس کے مطابق جولائی میں اوسط پریمیز اور ان میں کمی کا تناسب حسب ذیل ہے۔ ویلز 135 پونڈ منفی 3.2 فیصد، ایسٹ مڈلینڈز 124 پونڈ منفی 3.7 فیصد، ویسٹ مڈلینڈز 138 پونڈ منفی 4.6 فیصد، سکاٹ لینڈ 139 پونڈ 4.8 فیصد، سائوتھ ویسٹ 130 پونڈ 5.1 فیصد، ایسٹرن انگلینڈ 135 پونڈ منفی 5.8 فیصد، لندن 202 پونڈ منفی 6.2 فیصد، نارتھ ایسٹ 113 پونڈ 6.7 فیصد، نارتھ ویسٹ 141 پونڈ 6.7 فیصد، سائوتھ ایسٹ 154 پونڈ 6.8 فیصد، یارک شائر اینڈ دی ہیمبر 150 پونڈ منفی 7.9 فیصد۔
تازہ ترین