• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلعت اقبال تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائندہ جنگ/جیو نیوز)پاکستان کے معروف اداکار طلعت اقبال تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کر دیئے گئے ڈاکٹروں کی جانب سے مصنوعی تنفس کے ذریعہ جان بچانے کی کوششیں کی۔ ملنے والی تفصیلات کے مطابق انکے داماد علی حسن نے جنگ کو بتایا کہ اداکار طلعت اقبال جوکہ عرصہ دراز سے ڈیلس میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں ان کو دس روز قبل ان کی جواں سالہ بیٹی سارہ کے حرکت قلب بند ہوجانے سے ان کے انتقال کے بعد شدید صدمہ لاحق ہوا اور ان کو ملٹی پل ہارٹ اٹیک ہوئے جسکے بعد انکو ابتدائی طبعی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال داخل کیا گیا تاہم وہ تین روز گذر جانے کے باوجود ابتک بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور مصنوعی تنفص کے ذردیعہ ڈاکٹر انکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کے داماد نے اداکار طلعت اقبال کی اسپتال میں داخل ہونے کی وڈیو اور فوٹوز بھی جنگ سے شیئر کی ہیں۔ انہوں اس ضمن میں انکی صحت یابی کیلئیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین