• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر جج ایڈووکیٹ جنرل پاکستان آرمی عدالت طلب

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر جج ایڈووکیٹ جنرل پاکستان آرمی کو ذاتی طور پر طلب کرلیا ہے۔ اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ پیشی پر ہی لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں کو دی گئی سزا کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔حوالدار دلبر علی کی طرف سے کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔جس میں عدالت عالیہ نے دونوں درخواست گزاروں کو ملٹری کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

تازہ ترین