• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ کار میں نئی ترامیم، اہم محکمے جنوبی پنجاب منتقل نہیں ہونگے

اسلام آباد(تجزیہ:طارق بٹ) ضابطہ کار میں نئی ترامیم کے تحت ’’تخت لاہور‘‘ نے اہم محکمے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اختیارات جنوبی پنجاب کو دینے کے حوالے سے دوسال قبل اپنے قیام کے بعد سے متعدد بار ضابطہ کار میں ترامیم کی گئیں، لیکن لاہور نے کبھی ضابطے کے مطابق اختیارات جنوبی پنجاب کو منتقل کئے اور نہ سیکرٹریٹ تخلیق کیا۔ جنوبی پنجاب کے لئے 20صفحات پر مشتمل تازہ ترامیم پر نظر ڈالی جائے تو خزانہ، منصوبہ بندی اور ترقیات کے محکمے جنوبی پنجاب کو منتقل نہیں ہوئے اور لاہور ہی میں رہیں گے۔ اسی طرح داخلہ اور قانون کے اہم محکموں کو بھی لاہور سے جنوبی پنجاب منتقل نہیں کیاگیا ہے۔ اقتدار کے لئے اصل طاقت ان محکموں کی باگ ڈور بھی لاہور کے ہاتھوں میں رہے گی۔ تاہم سماجی بہبود کے شعبے تعلیم، صحت، ہائوسنگ اور بلدیات ، انفرااسٹرکچر میں مواصلات ، ورکس، آبپاشی، پیداواری شعبے زراعت، مویشی، جنگلات، ماہی گیری اور جنگلات کے محکمے جنوبی پنجاب کو منتقل ہوں گے۔

تازہ ترین