• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی گئی تو احتجاج کریں گے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار

لاہور (نمائندہ جنگ )صدر لاہور ہائیکورٹ ایسوسی ایشن مقصود بٹر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی گئی تو ر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن احتجاج کرے گی اورکنونشن بلایا جائے گا۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حکومتی تجویز ایک غیر سنجیدہ حرکت ہے جسکی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سختی سے مذمت کرتی ہے، حکومت جو چور دروازہ ڈھونڈ رہی ہے ، یہ عمل کسی طرح سے بھی قابل قبول نہیں کیونکہ نہ آئین اسکی اجازت دیتا ہے اور نہ اسکی کوئی نظیر موجود ہے،اگر یہ توسیع کردی گئی تو احتساب کےاس سب سے بڑے آفس کا کیا اخلاقی مقام رہ جائے گا۔رکن پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے موجودہ آئین کے تحت چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جاسکتی ہے ، حکومت قانون تبدیل کرکے توسیع کرتی ہے تویہ ثابت ہوجائیگا کہ موجودہ چیئرمین نیب کا بندہ ہےاور یہ عہدہ متنازعہ ہوجائیگا۔

تازہ ترین