لورالائی/کوئٹہ/قلات(ایجنسیاں / نمائندگان جنگ) پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ملک میں ریاست سے ہے اور نہ ہی ریاستی اداروں سے ہے ہم تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں ، ہر ادارہ اپنے حدود میں رہ کر کام کرے، ملک میں جمہوریت قید ہو چکی ہے، بلاول ہمیں ڈکٹیٹ نہ کریں، سندھ حکومت کی قربانی دیں ، قومی اسمبلی سے کیوں استعفے نہیں دیتے ، بلوچستان میں تبدیلی اپوزیشن کا حق ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی، قلات اور کوئٹہ میں خطاب و گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کو عمران خان نے اپنے پیر وں تلے روند دیا ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم بنائی گئی ہے ۔