• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے سٹاف پر تشدد کے الزام میں 3افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے ویکسین سنٹر میں موجود سٹاف کے ساتھ مارپیٹ کرنے اور کمپیوٹر وغیرہ توڑتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کینٹ پولیس کو نشتر ہسپتال کے سیکیورٹی انچارج صباحت شیر نے بتایا کہ گزشتہ روز نشترہسپتال کے ویکسین سنٹر میں عامر، ارشاد اور شاہد حسین نے سنٹر میں موجود سٹاف کے ساتھ مارپیٹ کی اور موجود سامان لیپ ٹاپ وغیرہ بھی توڑ دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہےپولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین