• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں پرندوں کےتحفظ کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کے رضاکار نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے باہر پڑے تقریباً 300 مردہ پرندوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سینکڑوں ہجرت کرنے والے پرندے گلاس ٹاورز سے ٹکرانے کے بعد مرجاتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیو یارک میں پرندوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے آڈوبون کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر برائے تحفظ اور سائنس کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ موسمِ بہار اور خزاں میں سب سے زیادہ مہاجر پرندوں کی اموات ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرندوں پر رات کی روشنی کے اثرات کافی مضبوط ہوتے ہیں۔

فلاحی ادارےکا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر ٹاورز اور دیگر عمارتوں کے مالکان پرندوں کے ٹکرانے کی تعداد کم کرنے کیلئے رات کے وقت لائٹس مدھم رکھیں اور نان ریفلیکٹ اِنگ گلاس لگائیں۔

تازہ ترین