• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کو تحفے میں ملی شرٹ اقراء نے خود پہن لی

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اقراء عزیز کو بیٹے کبیر کو تحفے میں ملی شرٹ فِٹ آگئی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بچوں کے معروف کارٹونک کردار ’پوپوائے‘ دی سیلر کی تصویر بنی شرٹ زیب تن کیے ایک تصویر شیئر کی۔

اقراء نے کیپشن میں قہقہے والے ایموجی کے ساتھ خدا اور محبت میں ساتھ کام کرنے والے اداکار نورالحسن کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ نور بھائی، یہ شرٹ آپ نے کبیر کو تحفے میں دی تھی لیکن مجھے فٹ آگئی۔‘

اقراء کی اس اسٹوری کو بعد ازاں نور الحسن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر بھی کیا۔

اداکارہ کے کیپشن اور نورالحسن کی دور اندیشی نے مداحوں کو اس سوچ میں ضرور مبتلا کردیا ہے کہ اداکار نے ننھے کبیر کو آخر اتنی بڑی شرٹ بطور تحفہ دی کیوں۔

تازہ ترین