• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر اور اقراء کے بیٹے کا چہرہ چھپانے کی وجہ سامنے آگئی

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے بیٹے کبیر حسین کا تصویروں میں چہرہ چھپانے کی وجہ سامنے آگئی۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ایک دلکش تصویر جاری کی جس میں بیٹے کے چہرے کو بڑے سے دل والے ایموجی کے پیچھے چھپایا گیا ہے۔


یاسر حسین نے کبیر حسین کے عقیقے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’چہرہ کیا دیکھتے ہو، دل میں اُتر کر دیکھو ناں۔‘

ساتھ ہی یاسر نے یہ بھی کہا کہ میں تو آج ہی تصویر لگا دوں بس بچےکی نانی اجازت نہیں دے رہیں۔

یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین دسمبر 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کے ہاں رواں برس جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید