وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گلگلت بلتستان کے علاقے اسکردو میں سیر سپاٹے کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ کے ساتھ جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی شیخ رشید احمد نے دھوپ سے بچنے کے لیے آنکھوں پر کالا چشمہ بھی پہنا ہوا ہے اور وہ کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ اسکردو میں واقع لوور کچورا جھیل پر موجود ہیں۔‘
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان دنوں شیخ رشید سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں۔
شیخ رشید احمد نے صرف 3 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک تین ہزار لائکس مل چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔