• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ اپنی دوست انجلینا جولی کے متاثر کُن اقدام کی معترف

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب لکھنے کے اقدام سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔

ملالہ نے انسٹاگرام پر انجلینا جولی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی دوست انجلینا جولی اور ایمنسٹی پر فخر ہے کہ جس نے بچوں کو  اپنی زندگیوں اور آس پاس کی ناانصافیوں کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت بتانے کے لیے کتاب ’نو یئور رائٹس‘ لانچ کی۔


بچوں اور نوجوانوں کے لیے اپنے پیغام میں نوبل انعام یافتہ ملالہ نے کہا کہ آپ کو ایسے حقوق حاصل ہیں جو کسی بھی بالغ کے برابر ہیں، کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ آپ کو نقصان پہنچائے ، آپ کو خاموش کرے یا آپ کو بتائے کہ کیا سوچنا ہے یا کیا ماننا ہے۔ ‘

دوسری جانب انجلینا جولی کا اپنی کتاب کے حوالے سے بتانا ہے کہ  یہ ایک سچ ہے جسے آپ شاید نہیں جانتےکہ ایک نوجوان کی حیثیت سے ، آپ کے حقوق ایک بالغ انسان کے حقوق کے برابر ہیں۔‘

انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ اس وقت نہیں جب آپ جوانی کو پہنچیں ، یا گھر سے نکلیں ، یا اپنی پہلی نوکری حاصل کریں بلکہ ابھی اسی وقت جب آپ چھوٹے بچے ہیں، آپ جو بھی ہوں ، جہاں کہیں بھی رہتے ہو، آپ کی زندگی کسی بھی بالغ ، یا کرہ ارض پر کسی بھی دوسرے نوجوان کی طرح یکساں اہمیت کی حامل ہے۔‘

تازہ ترین