• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پرسازش کی: فیصل جاوید

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال بہترین اوراطمینان بخش ہے، کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر سازش کی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، آخری وقت میں سیریز کو منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ہے، پاکستان میں بہترین سیکیورٹی صورت حال تھی جو بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورۂ پاکستان ختم کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا ہے کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یک طرفہ طور پر سیریز منسوخ کر دی ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

تازہ ترین