• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کا عبوری حکم جاری


لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کا عبوری حکم جاری کر دیا۔ مہنگے داموں چینی خریدنے والے شہریوں کو رقم کیسے واپس ہو سکتی ہے؟ عدالت نے وکلا سے قانونی معاونت طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے مختلف شوگر ملز کی درخواستوں پر چار صفحات پر مشتمل عبوری حکم جاری کیا۔

فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ شوگر ملز کی زر ضمانت قومی خزانے کا حصہ نہیں بن سکتی کیونکہ یہ ٹیکس یا فیس نہیں۔ مہنگے داموں چینی خریدنے والے صارفین کو رقم بھی واپس نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے کہا کہ وکلا شوگر ملز کی زر ضمانت رقم کے مصرف پر قانونی معاونت کریں۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے اشیا خور و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق رولز بنانے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین