• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی سائنس فیکلٹی کے سرابراہ کی تقرری کالعدم قرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی میں سائنس فیکلٹی کے سربراہ کی تقرری کے خلاف پروفیسر جمیل کاظمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جون2020کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔ درخواست میں وائس چانسلر، جامعہ کراچی اور سیکرٹری برائے جامعات سندھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مدعا علیہان نے سنیارٹی کے اصول کے خلاف نوٹیفیکیشن جاری کیا جبکہ درخواست گزار میریٹوریس اور سینئر ترین پروفیسر ہیں بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کانام سربراہ کی اہلیت کے پینل میں شامل نہیں کیا گیا اساتذہ اپنی ملازمت سے مطمئن نہیں ہونگے تو تدریس اور ریسرچ کا کام متاثر ہوگا۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد سائنس فیکلٹی کے سربراہ کی تقرری کا عمل میرٹ پر کرنے کی ہدایت کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید