• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ ورلڈ اسنوکر،بابر مسیح نے بھارتی کھلاڑی کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر مسیح نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ میں پہلے رائونڈ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی۔ قطر میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں بابر مسیح نے بھارت کے اشپریت سنگھ چڈھا کو 5-0 سے زیر کیا۔ پہلے دن کے بقیہ میچ میں پاکستانی کھلاڑی حارث طاہر اور لبنان کے حسین الاواتی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ہفتہ کو بابرمسیح کا مقابلہ ترکی کے انیس برکی باقرسی سے ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید