• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال آر خان کی درخواست پر سلمان خان کو نوٹس جاری

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے چْل بْل پانڈے سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنیوالی فلم ʼرادھےʼ پر منفی تبصرے کرنے کی وجہ سے خود ساختہ فلم نقاد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم اب کمال آر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، کمال آر خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ فلم دیکھنے والے کو فلم یا اس کے کرداروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے منع نہیں کیا جاسکتا۔اْنہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بحیثیت ناقد مجھے کسی بھی فلم یا اداکار پر تبصرہ کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے، عدالت صرف مجھے کسی شخص کی نجی زندگی پر تبصرے کرنے سے روک سکتی ہے۔تاہم اب عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر بولی وڈ اداکار سلمان خان سے فوری جواب طلب کرلیا ہے اور اس ضمن میں اْنہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دل لگی سے مزید