• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امارات، امریکا و برطانیہ کا یمن بحران کے سیاسی حل کیلئے کوششوں پر اتفاق

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکا اور برطانیہ نے مشترکہ بیان میں یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے، گروپ 4 نے یمنی ریال کی قدر میں کمی، خوراک کی قیمتوں میں اضافے، یمنی معیشت پر اس کے گہرے اثرات اور موجودہ انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ یمن میں سعودی عرب، امارات، برطانیہ اور امریکا کے سفیروں نے ایک مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورت حال پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایک متفقہ بیان جاری کیا گیا جس میں چاروں ممالک نے یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا ، گروپ چار نے یمنی ریال کی قدر میں کمی، خوراک کی قیمتوں میں اضافے، یمنی معیشت پر اس کے گہرے اثرات اور موجودہ انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ سعوی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بیان میں یمن میں انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یمنی حکومت نے ملک میں معاشی استحکام کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات پر زور دیا۔ یمنی حکومت نے معاشی پہلو سے متعلق تکنیکی مشاورتی کمیٹی کے ذریعے یمن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے چاروں ممالک کے اعلانات پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔

تازہ ترین