• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان‘تاجک صدر کی ون آن ون ملاقات‘وفود کی سطح پر مذاکرات

دوشنبے(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اور صدر امام علی رحمانوف کے مابین جمعہ کو وفود کی سطح پر مذاکرات اور ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے دوست کی حیثیت سے ہم پنج شیر کے معاملہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان اس سلسلے میں پشتون گروپوں جبکہ تاجکستان تاجکوں پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پاکستان اور تاجکستان کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کے بعد تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنج شیر میں طالبان اور تاجکوں کے مابین تنازعہ کے پرامن حل کیلئے ثالثی پر بھی بات چیت ہوئی‘تین دہشت گرد گروپ اب بھی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

تازہ ترین