کرا چی(پی پی آ ئی ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر موجود دہشت گرد گروہوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کریگی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو عام معافی دینے کا یکطرفہ فیصلہ دہشت گردی کا شکار ہزاروں مظلوموں کے ساتھ زیادتی ہو گی اور عمران خان کی مذہبی فاشزم کو مطمئن کرنے کی پالیسی ہمیں پریشان کریگی ۔