• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ دی ٹاہلیاں قبرستان میں اراضی پر قبضہ کیلئے چار دیواری کی تعمیر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تجاوزات اور قبضوں نے قبرستانوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ اپنے پیاورں کو دفنانے کیلئے پہلے ہی جگہ نایاب ہے‘ رہی سہی کسر قبرستانوں کی اراضی پر قبضے ہو جانے سے آخری آرام گاہ کا حصول بھی مشکل ہونے سے پوری ہو جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سمیت دیگر ذمہ داران کو زبانی باتوں سے ہٹ کر عملی کام بھی کر لینا چاہئے۔ عوام علاقہ ڈھوک الٰہی بخش نے کہا کہ کارپوریشن عملے کی ملی بھگت سے شاہ دی ٹاہلیاں قبرستان میں کچھ عرصہ قبل قبضہ ہوا‘ اب پھر 10مرلے سے زائد جنازہ گاہ پر سرعام قبضہ کیلئے چار دیواری کی تعمیر شروع اور انتظامیہ خاموش ہے۔ متعلقہ میونسپل افسر نے رابطہ کرنے پر حیرانی اور لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کیسے ممکن ہے؟ صبح دیکھ لیں گے۔
اسلام آباد سے مزید