افغانستان پر کنٹرول قائم کرنے کے بعد اپنی عبوری حکومت بنانے والے طالبان نے پنج شیر میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی عبوری کابینہ نے پنج شیر میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔
افغان طالبان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان صوبے پنج شیر کے تمام راستے دوبارہ کھل گئے ہیں اور ٹیلی کمیونی کیشن بحال ہے۔