• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیور اور اسسٹنٹ کی حاضر دماغی، پاک بزنس ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حاضر دماغی سے بروقت بریک لگا کر پاک بزنس ایکسپریس کو بہت بڑے حادثے سے بچا لیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس ڈرگ روڈ پہنچی تو تمام سگنلز گرین تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ٹرین نے پلیٹ فارم کلیئر کیا تو سامنے ایک گینگ مین ہاتھ میں لال جھنڈی دکھا کر خطرے کی نشاندہی کر رہا تھا۔

ڈرائیور منیر احمد خان اور اسسٹنٹ ڈرائیور محمد عمران نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فوراً بریک اپلائی کر دی۔

ذرائع کے مطابق کلومیٹر نمبر 19/7 پر لائن کا تقریباً 6 انچ کا ٹکڑا غائب تھا، تاہم انجینئرنگ اسٹاف نے مرمت کر کے ٹرین کو روانہ کیا۔

تازہ ترین