• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں 2013 میں پی ٹی آئی حکومت ٹی ٹی پی کی مدد سے بنی تھی، جاوید بدر

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے کہا ہے کہ 2013 میں خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی مدد سے بنی تھی۔

اپنے ویڈیو بیان میں جاوید بدر کا کہنا تھا کہ میرے ضمیر پر بہت بڑا بوجھ تھا جس کا میں خلاصہ کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد سے 2013 میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بنی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی تھی جس کا میں گواہ تھا۔

جاوید بدر کا کہنا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا، ’ٹی ٹی پی کےخلاف کوئی پی ٹی آئی لیڈر بیان نہیں دے گا۔ تم سب کو سختی سے منع کردو۔ ہماری ان سے ڈیل ہو چکی ہے۔ الیکشن میں وہ ہمیں مکمل سپورٹ کریں گے۔‘

سابق میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا کہ بانی نے کہا تھا، ’وہ ( کالعدم ٹی ٹی پی) خیبر پختونخوا میں کسی پارٹی کو کمپین نہیں کرنے دیں گے، صوبے میں صرف ہم کھلی کمپین کرسکتے ہیں۔‘

جاوید بدر کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا کہ کس طرح بم دھماکے ہوئے، دوسری سیاسی جماعتوں پر فائرنگ ہوئی۔ کوئی پارٹی کمپین نہیں کر سکی صرف پاکستان تحریک انصاف کمپین کرتی رہی۔

قومی خبریں سے مزید